ابنا: العالم کے مطابق التاجي کے علاقے ميں کئي دھماکے ہوئے ہيں جس ميں بيداري فورس کے متعدد ارکان ہلاک اور زخمي ہوگئے-
رپورٹ ميں ہلاک اور زخمي ہونے والوں کي صحيح تعداد کا ذکر نہيں کيا گيا- دوسري جانب مسلح حملہ آوروں نے سامرہ شہر ميں بھي بيداري فورس کے ايک کمانڈر کو کولياں مار کر قتل کرديا ہے-
عراق کي وزارت داخلہ کا بھي ايک ملازم مشرقي بغداد ميں نامعلوم مسلح افراد کے حملے ميں زخمي ہوگيا ہے-
ادھرعراق کے صوبہ صلاح الدين کے پوليس چيف نے بتايا ہے کہ مسلح افراد نے جنوبي تکريت ميں الدجيل بٹالين کے کمانڈر کرنل علا الخفاجي کي گاڑي پر فائرنگ کردي جس کے نتيجے ميں وہ زخمي ہوگئے-
عراقي حکام نے کرکوک کے علاقے ميں بھي فائرنگ کے واقعات ميں چار افراد کے مارے جانے کي خـبر دي ہے-
عراق کے سيکورٹي ذرائع کے مطابق يہ حملہ کرکوک کے بازار ميں واقع پوليس کمانڈ آفس کے باہر ہونے والے دھماکے اور خود کش حملوں کے بعد کيا گيا جس ميں تينتس عراقي شہري جانبحق اور پچاسي کے قريب زخمي ہوگئے تھے-
.......
/169